ملائیشیا میں مولانا طارق جمیل کی عمران خان کے حق میں تقریر کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی

ملائیشیا میں مولانا طارق جمیل کی عمران خان کے حق میں تقریر کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی

ویب ڈیسک۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مولانا طارق جمیل کے مترجم نے اس ویڈیو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جعلی ہے، جس میں مولانا طارق جمیل کی پرانی آڈیو کو حالیہ ملائیشیا کی تقریر کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

مترجم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “میں خود اس وقت موقع پر موجود تھا، مولانا طارق جمیل نے عمران خان یا کسی بھی سیاسی شخصیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ یہ ویڈیو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ویڈیو کو مزید نہ پھیلائیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کے جعلی ہونے کے بارے میں آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ، “یہ ایک فتنہ ہے، اور سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانا کسی بھی طور مناسب نہیں، اللہ ہم سب پر اپنا فضل فرمائے۔”

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

مولانا طارق جمیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، “میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے، جو کہ سراسر غلط اور دیانت داری کے خلاف ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا کے بیان کے ترجمان نے بھی اس معاملے پر وضاحت جاری کی ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو یہ کہتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا: “سب عمران خان کے لیے دعا کریں، اللہ نے ہمیں عظیم اور بہترین حکمران دیا ہے، میرا ان کے ساتھ بہت قرب ہے، اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔”

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : عدالت کا عمران ریاض، معید پیرزادہ سمیت 27 یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *