9 مئی مقدمات میں سزائیں: جو ریاست کو نقصان پہنچائیں، شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچائیں، ان کے لئے رحم کی امید نہیں ہونی چاہیے، سینئر اینکرمبشر لقمان

9 مئی مقدمات میں سزائیں: جو ریاست کو نقصان پہنچائیں، شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچائیں، ان کے لئے رحم کی امید نہیں ہونی چاہیے، سینئر اینکرمبشر لقمان

سینئر اینکر مبشرلقمان نے 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کے حوالے سے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سزائیں کم ہوئی ہیں انہیں تو سزائے موت ہونی چاہیے ۔

سینئر صحافی و اینکر مبشرلقمان نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہماری ریاست کو نقصان پہنچائیں، ہمارے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچائیں ان کے لئے رحم کی امید نہیں ہونی چاہیے۔ سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ میں سمجھتا ہوں سزائیں کم ہوئی ہیں انہیں تو سزائے موت ہونی چاہیے ۔

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ماں ہے اورکولوگ پاکستان کو نقصان پہنچائیں انکے لیے معافی کی امید نہیں ہونی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ بھول جاتے ہیں جو ہاتھ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اٹھتے ہیں وہ ہاتھ کاٹ دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کے حوالے سے خوش ہیں کیونکہ بہت ہو گیا جو اس ملک اور اس کے اداروں کے خلاف آوازیں اٹھاتے ہیں انہیں سزا یقینی بنانا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، انصاف تب ہوگا،جب عمران خان کو سزا ملے گی، سینئر صحافی اظہر جاوید

انہوں نے واضح کیا کہ جو پاکستان کے مخالف ہیں انہیں دنیا میں جگہ نہیں ملے گی انہوں کہا کہ عادل راجہ کو بھی نشانِ عبرت بنایا جائے کیوں وہ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے جو پاکستان کےساتھ مخلص نہیں جو پاکستان کے خلاف اس کے اداروں کے خلاف ہیں ہم اس کے شدید خلاف ہیں اور جو اس ریڈ لائن کو کراس کریگا اس کے لیئے کوئی معافی نہیں ۔

مزید پڑھیں: ‏9 مئی مقدمات، اپوزیشن لیڈر ‏پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھرسمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *