امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

امریکی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے لیے نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرائی ہے، جس کا ابتدائی تعین 250 امریکی ڈالر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ”ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کی منظوری کے بعد امریکہ نے غیر امیگرنٹ ویزا ہولڈرز سے 250 ڈالر (تقریباً 71,338 پاکستانی روپے) کی نئی ”ویزا انٹیگریٹی فیس“ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی جو ویزا درخواست کی موجودہ لاگت کے علاوہ ادا کرنا ہوگی اور اس کا اطلاق تمام غیر امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافروں پر ہوگا۔

ان مسافروں میں سیاح، کاروباری افراد، طلبہ اور دیگر نان امیگرنٹ زائرین شامل ہیں، توقع ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اس رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق صرف سال 2020 میں امریکا نے تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ نان امیگرنٹ ویزے جاری کیے تھے، اس لحاظ سے یہ فیس لاکھوں افراد کو متاثر کرے گی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں جس کا جرم بنتا تھا اسکو سزا ملی، اگر ان مجرمان کو سزائیں نہ ملتی تو یہ سانحہ بار بار ہوتا: سینئر صحافی حسن ایوب خان

یہ نئی فیس موجودہ ویزا درخواست فیس یا آئی-94 فارم فیس کی جگہ نہیں لے گی بلکہ ان کے ساتھ اضافی طور پر وصول کی جائے گی۔ آئی-94 فیس کو بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دیا گیا ہے۔ فی الحال محکمہ داخلہ اور محکمہ خارجہ نے فیس کی واپسی کے طریقہ کار سے متعلق کوئی واضح تفصیل فراہم نہیں کی ہے، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر ویزا کی شرائط پر پورا اترے تو وہ یہ رقم واپس حاصل کر سکتا ہے۔

پاکستانی مسافروں کو اب ویزا درخواست کے ساتھ اس اضافی فیس کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، جو سیاحت، کاروبار یا تعلیم کے لیے امریکا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *