مودی حکومت کا نیا اقدام ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اُڑ گئیں

مودی حکومت کا نیا اقدام ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اُڑ گئیں

مودی حکومت کا نیا اقدام ، حکومت  کے نئے اسپورٹس بل نے بی سی سی آئی کو نہ صرف کٹہرے میں لاکھڑا کر دیا ہے بلکہ ان کی راتوں کی نیندیں بھی اڑچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نئی حکومتی پالیسی کے دائرہ کار میں آگیا، بورڈ کو اب نیشنل اسپورٹس پالیسی کے مطابق چلنا پڑے گا، بھارتی حکومت نے نیشنل اسپورٹس گورننس بل کو متعارف کروا دیا۔

پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد بل کا دائرہ کار تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشن پر لاگو ہوگا، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد راجر بنی بی سی سی آئی کے صدر بننے کے اہل نہیں، بی سی سی آئی کو نئے صدر کا الیکشن کروانا ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی 70 سال کے ہوگئے، دوبارہ صدر بننے کے اہل نہیں، بی سی سی آئی کو ستمبر یاا کتوبر میں جنرل کونسل اجلاس میں نئے الیکشن کروانے ہوں گے، الیکشن نہ کروانے کی صورت میں بی سی سی آئی پر پابندی لگا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

بی سی سی آئی کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھارت کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نئی پالیسی میں صدر، سیکریٹری، خازن کی عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 70 سال رکھی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی میں کسی بھی تنازع پر بی سی سی آئی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز عدالت نہیں جاسکتیں، تنازع کے صورت میں نیشنل اسپورٹس ٹریبیونل کے پاس جانا پڑے گا۔

تاہم، یہ ٹربیونل اولمپک، پیرا اولمپک، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز یا بین الاقوامی فیڈریشنز کے زیر اہتمام مقابلوں سے متعلق تنازعات پر کوئی فیصلہ نہیں دے سکے گا، اسی طرح، اینٹی ڈوپنگ کے معاملات بھی اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے کیونکہ ان کے لیے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تحت آزاد ڈسپلنری اور اپیل پینل موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیائی کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس، محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے، بھارت کا مخاصمانہ روّیہ، شرکت سے انکار

اسی دن حکومت ایک نیا ’نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل‘ بھی متعارف کروا رہی ہے، یہ بل ایسے وقت میں آ رہا ہے جب بھارت نے 2023 میں 5000 سے زائد نمونوں کی جانچ کرنے والے ممالک کی ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *