پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام اور ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات سمیت لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث درخت گرنے، بجلی کی بندش اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، اس لیے شہری درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رین ایمرجنسی نافذ

ترجمان این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *