آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری

آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک۔ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارت مسلسل پاکستان کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت میں سرگرم ایکس ہینڈل کی جانب سے پھیلائی گئی ایک گمراہ کن خبر کو واضح طور پر جھوٹا قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کلاٹ، بلوچستان میں پاک فوج کے 9 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ بالکل من گھڑت اور بےبنیاد ہے، حقیقت سے دور ہے۔

درحقیقت، کلاٹ، بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران، صرف 7 بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، نہ کہ کسی پاک فوجی اہلکار کو کوئی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سوشل میڈیا پر بلوچستان میں پولیس افسران کے اجتماعی استعفوں کا بے بنیاد پروپیگنڈا

یہ واضح کردینا ضروری ہے کہ پاکستان آرمی کے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی کوئی تصدیق شدہ اطلاع یا سرکاری بیان موجود نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے جھوٹے دعووں سے ہوشیار رہا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *