فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہماری پالیسی کے منافی ، امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہماری پالیسی کے منافی ، امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

امریکا نے اسرائیل مخالف جذبات کا پرچار کرنے کا الزام لگا کر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ یونیسکو سماجی اور ثقافتی سطح پر تفریق پیدا کرنے والی پالیسیوں کو بڑھاوا دیتا ہے اسلئے اس تنظیم میں شمولیت جاری رکھنا ہمارے قومی مفاد میں نہیں. جوہری مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ یونیسکو کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنا سنگین مسئلہ ہے جو امریکی پالیسی کے منافی ہے اور تنظیم میں اسرائیل مخالف موقف پھیلانے کا ذریعہ بنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران پر نئے حملے کا عندیہ دیدیا

یونیسکو سے امریکا کی علیحدگی کا اطلاق 31 دسمبر 2026 سے ہو گا ، امریکا نے اپنے فیصلے سے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *