شہبازگِل تم اپنی زبان سے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہو، اعظم سواتی

شہبازگِل تم اپنی زبان سے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہو، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر سنگین الزامات اور عمران خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ شہبازگل پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں ’آستین کا سانپ‘ بنا بیٹھا ہے۔

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی سختی سے تردید  کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے، اعظم سواتی

اعظم سواتی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’اللہ تعالیٰ کا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ تم میں سے اچھا انسان وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم میں سب سے برا انسان وہ ہے جو جھوٹ بولتا ہو، یہاں تک کہ خود اللہ تعالی نے قرآن مجید کے اندر جھوٹوں پر لعنت بھیجی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی فاسد تمہارے پاس کوئی خبر لے کے آتا ہے تو اس کی اچھے طریقے سے تحقیق کر لیا کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی میں کوئی ایسی غلطی کر دو کہ پھر پچھتاوا ہو۔

اعظم سواتی نے کہا کہ شہباز گل تو نے جان بوجھ کر لوگوں کو الزامات کے ذریعے بلیک میل کیا ہے، مجھ پر مکان بیچنے کے حقائق آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ’میرا یہ گھر ایپٹ آباد میں ہے جو حبیب اللہ کالونی اور کاکول آرگیڈ میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ان کے درمیان میں صرف ایک اونچی دیوار ہے جو ان دونوں کو الگ کرتی ہے، اس حوالے سے تمہارا تمام کہانی بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

اعظم سواتی نے شہباز گل سے کہا کہ آپ نے غلط آدمی کو للکا رہا ہے اگر تم معافی نہیں مانگو گے گے تو ایبٹ آباد کے شرفا، علماء لوکل بارڈیز کے لوگ اور کنٹونمنٹ کے لوگ ان شا اللہ تعالی ان سے میں ویڈیو بناوں گا، ان کو حلف دوں گا کہ ڈیڑھ سال پہلے خالی زمین کی قیمت جو ہے وہ کتنی تھی اور پھر میں تمہیں کہتا ہوں کہ تمہیں معافی مانگنی پڑے گی۔

شہباز گل آپ آستین کا سانپ نکلے ہو

 شہباز گل نعیم الحق مرحوم کی وفات کے بعد عمران خان نے جس مسند کے قابل تم نہیں تھے وہ مسند تمہارے حوالے کی گئی لیکن تم آستین کے سامپ نکلے ہو۔

اعظم سواتی نے کہا کہ  ’گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے‘ کے مترادف تم وہ پہلے مجرم ہو جس نے عمران خان کا بھیدی ہونے کی حیثیت سے اس کو دھوکا دیا، تم نے ایجنسیوں کو ایسی باتیں بتائیں جس کا عمران خان کو اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا اور یہ بات خالی عمران خان نے مجھ سے ہی نہیں کی، بلکہ پارٹی کے بہت سارے اور لوگوں کو بھی اس بات کا علم ہے کہ  تم جیل میں رہے ’پمز اسپتال ‘ میں رہے یا ’سی آئی اے‘  کے لاک اَپ میں رہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ شہباز گل آج پارٹی کے اندر جن لوگوں پر تم جھوٹے الزامات لگا کر تنقید کر رہے ہو خدا جانے کس کے ایجنڈے کی تکمیل ہو رہی ہے، تم اپنی چرب زبانی سے میرے ملک پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہو۔

بڑے شرم کی بات ہے کہ امریکا میں رہنے والے سادہ لوگ محب وطن اور عمران خان سے بے حد محبت کرنے والے بلکہ عشق کرنے والے لوگوں کو جو فیری ٹیل کی کہانیاں تم سناتے ہو اور لوگوں کی عمران خان سے بے پناہ محبت کے طفیل ان کی قربت حاصل کرتے ہو، مجھ کو شرم محسوس ہوتی ہے کہ تم نے عمران خان کے اعتماد کو سب سے پہلے ٹھیس پہنچائی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار، صرف عارف علوی کی منظوری کا انتظار ہے، اعظم سواتی

شہباز گِل تم نے میرے لیڈر کو دھوکا دیا ہے میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی بجائے، آؤ ہم پاکستان کی اندر رہ کر، تحریک کے اندر شامل ہو کر جو میرے لیڈر عمران خان کی رہائی کی تحریک ہے، اسے کامیاب بنائیں۔

اعظم سواتی نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ڈر اور خوف تمہاری زندگی کا حصہ نہیں ہے تو میرے چیلنج کو قبول کرو، آخر میں نصیت کرتا ہوں کہ پاکستان کو تباہ کرنا چھوڑ دو اور میں منتظر رہوں گا کہ کب گھر کی صحیح فروخت کی تحقیق مکمل کرتے ہو اوراگر تم نے غلطی کی ہے تو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں معافی مانگ لو، اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غلطی پر معافی مانگنا تذلیل نہیں، میں دن قیامت کے اس عزت کا داعی ہوں گا اس لیے تم نے جھوٹ بولا ہے، تم نے غلط الزام لگایا ہے تم پارٹی کے اندر انتشار کے پیروکار ہو اور تم پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے کسی دوسرے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *