ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں سونا سستا ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا5,058 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کی کمی کے ساتھ3363 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی بین الاقوامی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رویے سونے کی قیمت میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔