ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ نے بجٹ سے متعلق فرائض انجام دینے والے ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے باقاعدہ سمری تیار کر کے ارسال کر دی گئی ہے۔

 محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کی تجویز بجٹ سے متعلق خدمات کے اعتراف اور مالی سہولت کی فراہمی کے لیے پیش کی گئی ہے۔

اس فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد بجٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک اہم مالی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ، بجٹ ملازمین کو بطور بونس دینے کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری سیکرٹری خزانہ نے ارسال کی ہے۔

Related Articles