ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی ، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی ،  امریکی صدر ٹرمپ  کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔

امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےمعروف ریسلر ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’الیکشن سازش 2016 ‘ کے الزامات پر نیا تنازع، ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما کی گرفتاری کا مطالبہ

اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد متوقع ہے اور یہ امریکہ کی اقتصادی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔

امریکی صدر نے جاپان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ اگر یورپی بلاک نے امریکہ میں صنعتکاری کے لیے آمادگی ظاہر کی تو ٹیرف میں بڑی کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے سے متعلق ممکنہ فیصلہ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کا مقصد امریکی معیشت کو تقویت دینا اور تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ نے اس خطاب میں توانائی کے شعبے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ امریکہ ایشیا کے ممالک کے ساتھ توانائی کے معاہدے کرنے جا رہا ہے اور ان کا مقصد تیل کی قیمتوں کو مزید نیچے لانا ہے تاکہ عالمی سطح پر اقتصادی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *