مودی کا بین الاقوامی فسطائی ایجنڈا بے نقاب،برطانوی حکومت سے سکھوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مودی کا بین الاقوامی فسطائی ایجنڈا بے نقاب،برطانوی حکومت سے سکھوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نریندر مودی نے اپنی اقلیت دشمن سوچ کو بین الاقوامی سطح پر بھی پھیلانا شروع کر دیا ہے، برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی نے برطانیہ سے خالصتانی سکھوں کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا، جسے عالمی سطح پر اظہارِ رائے اور جمہوری آزادیوں پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے جمہوری آزادیوں کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ضروری ہےحالانکہ خود ان کی حکومت بھارت میں صحافیوں، طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مودی راج میں ریاستی انتخابات سے پہلے ہی انتخابی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا

بین الاقوامی مبصرین اس اقدام کو بھارت کی داخلی ناکامیوں اور اقلیتوں کے خلاف جاری ریاستی جبر کو چھپانے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ سکھ برادری خاص طور پر خالصتان تحریک سے جڑے افراد، مودی حکومت کے فاشسٹ رویوں اور مذہبی تعصب کا مسلسل نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر عالمی ادارے بارہا تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، مگر مودی حکومت اپنی عوامی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بار بار خارجی دشمن تراش کر بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مودی حکومت کا نیا اقدام ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اُڑ گئیں

پاکستانی مبصرین کے مطابق مودی کا یہ مطالبہ نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی ہے بلکہ کشمیری عوام، بھارتی سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق پر ایک اور وار بھی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا برطانیہ بھارت کے اس انتہا پسندانہ مطالبے کے سامنے جھک جائے گا یا جمہوری آزادیوں کا دفاع کرے گا؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *