بی وائی ڈی نے پاکستان میں پہلی PHEV پک اپShark 6 لانچ کردی

بی وائی ڈی نے پاکستان میں پہلی PHEV پک اپShark 6 لانچ کردی

ویب ڈیسک: چین کی معروف آٹو کمپنی BYD نے پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ ٹرک (PHEV) “Shark 6 لانچ کردی ہے۔ کمپنی کے مطابق Shark 6 نہ صرف ملک میں PHEV ٹیکنالوجی کی نئی راہ ہموار کرے گی بلکہ اپنی آسائش، جدید فیچرز اور ماحول دوست ڈرائیونگ تجربے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ پاکستان میں شارک 6 کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

کراچی میں منعقدہ ایک میڈیا ورکشاپ کے دوران BYD کے اعلیٰ حکام اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے PHEV ٹیکنالوجی، اس کی افادیت اور Shark 6 کے فیچرز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ماہرین کی رائے

Pakwheels کے شریک بانی سنیل منج نے ورکشاپ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سڑکوں کے ناقص حالات اور چارجنگ نیٹ ورک کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے PHEV گاڑیاں متعارف کرانا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر دستیاب نہیں، اس لیے پلگ اِن ہائبرڈ سسٹم صارفین کو ایک متوازن حل فراہم کرتا ہے، جو انجن اور بیٹری دونوں پر انحصار کرتا ہے۔

صارفین کے لیے نئی راہیں

BYD پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ Shark 6 ایسے صارفین کو متوجہ کرے گی جو پہلے ہی عالمی سطح پر BYD کی گاڑیوں سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ایک واضح خلا موجود ہے، جسے ہم ٹیکنالوجی، فیچرز اور لگژری کے امتزاج سے پُر کرنا چاہتے ہیں۔ Shark 6 PHEV سیگمنٹ میں پاکستان کی پہلی پک اپ ٹرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ PHEV ٹیکنالوجی صرف معمولی بہتری نہیں، بلکہ مکمل تبدیلی کا نام ہے۔ “یہ ایک نیا ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتی ہے، جہاں الیکٹرک موٹر مرکزی کردار ادا کرتی ہے اور انجن معاونت کے لیے ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جہاں لوگ صاف اور ذہین سفری آپشنز کی تلاش میں ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں افسران میں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے کا انکشاف

PHEV اور HEV میں فرق

دانش خالق نے وضاحت کی کہ روایتی ہائبرڈ گاڑیاں (HEV) زیادہ تر پیٹرول انجن پر انحصار کرتی ہیں اور اپنی بیٹری انجن یا regenerative braking کے ذریعے چارج کرتی ہیں، جبکہ PHEVs میں بڑی بیٹری ہوتی ہے جسے بیرونی طور پر چارج کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی بہتر ایندھن بچت، کم ماحولیاتی آلودگی، اور مکمل طور پر بیٹری پر چلنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ Shark 6 کا Dual Mode Off-Road (DMO) پلیٹ فارم CO₂ کے اخراج کو 62 فیصد تک کم کر سکتا ہے، جو کہ کراچی اور لاہور جیسے شہروں کے لیے اہم ہے، جہاں فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی adventure lovers کے لیے بھی بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے، کیونکہ اس میں مختلف ٹیرین موڈز (کیچڑ، برف، ریت) موجود ہیں، جو ہر طرح کے راستوں پر مکمل کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

تکنیکی خصوصیات

تقریب میں BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا Dual Mode سسٹم دو دہائیوں کی تحقیق و ترقی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ BYD نے دنیا کی پہلی mass-produced PHEV گاڑی F3DM سال 2008 میں متعارف کروائی تھی، اور تب سے یہ ٹیکنالوجی مسلسل ترقی کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

لی جیان کے مطابق Super Dual Mode Hybrid Platform ایک بڑی-capacity بیٹری کو Xiaoyun 1.5L naturally aspirated انجن کے ساتھ جوڑتا ہے، جو کہ 46.06 فیصد thermal efficiency فراہم کرتا ہے — جو mass-produced ہائبرڈ انجنز میں عالمی معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ Shark 6 نہ صرف پاکستان کی پہلی PHEV پک اپ ہے بلکہ یہ اس کیٹیگری کو ہی دوبارہ متعارف کروا رہی ہے۔ ہمارا مقصد پاکستانی مارکیٹ کو ذہین، مؤثر اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لگژری ٹیکس لگانے کا منصوبہ، کیا تمام گاڑیاں آئیندہ بجٹ میں مہنگی ہو رہی ہیں؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *