مون سون ہواؤں میں شدت، مزید موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

مون سون ہواؤں میں شدت، مزید موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران بارشوں سے متعلق پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مون سون ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 27 سے 30 جولائی کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جب کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، پنجاب کے کئی اضلاع میں 28 سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رین ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ ساتھ ہی لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کمزور انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں نقصانات کا اندیشہ بھی موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *