Skip to content
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
ویب ڈیسک۔ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23 ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 3340 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔