ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خصوصی نشست، طلبا و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خصوصی نشست، طلبا و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنانے اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تاریخی کامیابی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پرامن اورترقی پسند ملک، دشمن کو ہماری یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مذموم مقاصدمیں مایوسی ہوگی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل ان باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی نوجوان ہر میدان میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں‘۔

نشست کے دوران طلبا و طالبات نے معاشرتی، قومی اور سیکیورٹی سے متعلق مختلف سوالات کیے جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتہائی خلوص اور وضاحت کے ساتھ دیے۔ شرکا نے قومی سلامتی کے امور کو بہتر طور پر سمجھنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج قومی اتحاد و استحکام کی علامت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا دورۂ جامعہ آزاکشمیر کے موقع پر خطاب

تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کر کے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد، یکجہتی اور استقامت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

طلبا نے ڈی جی  آئی ایس پی آر کی آمد کو ایک خوش آئند موقع قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی معلوماتی اور حب الوطنی سے بھرپور نشستوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *