سوات میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سوات میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے 3 اہم دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز ہونے والی اس کارروائی کو حکام نے دہشتگردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق فتنۃ الخوارج بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی تھی اور خطے میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور بم دھماکوں میں ملوث تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فتنۃ الخوارج کی نئی حکمت عملی، ڈرون حملے، بھارتی فنڈنگ اور افغان سہولت کاری بے نقاب

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اجمل عرف وقاص شامل تھا، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اسے دیہاتی دفاعی کونسل کے ارکان کے قتل کا ملزم قرار دیا گیا تھا اور وہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

دیگر 2 دہشتگردوں کی شناخت مطیع اللہ عرف اسحاق اور جنید  اور رحیم اللہ رحمانی عرف روح اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ افراد سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں، آئی ای ڈی دھماکوں اور منظم بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ ان کا ایک غیر ملکی فنڈڈ نیٹ ورک بھی تھا، جس کا مقصد خطے میں دہشت اور عدم استحکام پھیلانا تھا۔

مزید پڑھیں:فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈمارشل کی شرکت

ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر خان نے اس کارروائی کو فتنۃ الخوارج کے آپریشنل نیٹ ورک کے لیے ’فیصلہ کن ضرب‘ قرار دیا اور کہا کہ باقی ماندہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا، ذولفقار حمید نے سی ٹی ڈی اور سوات پولیس کو کامیاب کارروائی پر سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ برسوں میں خطے میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *