بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت کے ایکس ہینڈل کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر پاک فضائیہ کے طیاروں سے جھڑپ کی۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق 6 سے 10 مئی کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ فضائی کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے کسی بھی قسم کے ایئر ٹو ایئر میزائل فائر کرنے میں ناکام رہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اس کی بڑی وجہ پاکستانی بی وی آر میزائلوں کی زیادہ رینج تھی جس کے باعث بھارتی طیارے مؤثر ردعمل دینے کی پوزیشن میں ہی نہ آ سکے

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کا پاکستان کے جوہری اثاثوں پر حملے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، ’آزاد فیکٹ چیک‘ نے ساری حقیقت آشکار کردی
رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو بھٹِنڈہ (بھارت) سے سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر ایک رافیل لڑاکا طیارے کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ واضح ہے کہ طیارے کے پائلونز پر ایئر ٹو ایئر میزائل نصب تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ میزائل فائر کیے بغیر ہی مار گرایا گیا۔

یہ دعویٰ بھارت میں سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان ایئر فورس کے ساتھ فضائی جھڑپ کی مگر اس تصدیق نے پروپیگنڈا کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *