امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر امن کے علمبردار کے طور پر اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اگرچہ ان کی پچھلی کاوشیں پاک بھارت جنگ بندی کے حوالہ سے مشہور ہو چکی ہیں، اب وہ ایک نئی عالمی مسئلے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
یہ مسئلہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کا حل نکال رہا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی بیشتر برآمدات پر 36 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے، جو یکم اگست سے مؤثر ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں 3 دن سے جاری رہیں، جن میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک اور 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔