ایشیا کپ یو اے ای منتقل، وکرانت گپتا نے بی سی سی آئی کو کھری کھری سنا دیں

ایشیا کپ یو اے ای منتقل، وکرانت گپتا نے بی سی سی آئی کو کھری کھری سنا دیں

ایشیا کپ 2025 کے یو اے ای منتقل ہونے کے فیصلے کو بھارتی ہضم نہیں کر پارہے ہیں ، بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ہی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں ہوگا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔

تاہم ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں ڈھنڈورا مچ گیا ، اسی دوران اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے بھی اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنادیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

سپورٹس پروگرام کے دوران وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اب کرکٹ کا سپر پاور نہیں رہا ؟ آپ کی کسی کے سامنے چل ہی نہیں رہی ہے، بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کو انا کا مسئلہ بنا کر خود ہی سبکی مول لی ہے۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے یوٹرن لیا ہے، پہلے وہ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں جائیں گے ڈھاکہ اور آج کہہ رہے ہیں کہ ہم آن لائن میٹنگ میں حاضر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کے شائقین کا انتظار ختم: شیڈول اور وینیوز کا اعلان ہوگیا

واضح رہے ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *