آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘؛ جعلی انکاؤنٹرز دوبارہ شروع

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘؛ جعلی انکاؤنٹرز دوبارہ شروع

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے۔

میڈیا کے رپورٹس کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک اور متنازع فوجی حکمتِ عملی، ’’آپریشن مہادیو‘‘، شروع کر دی ہے اور اس کے تحت جعلی انکاؤنٹرز کی مہم دوبارہ آغاز کر چکی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو دبانا اور ساتھ ہی ملک کے اندر اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھی بھارتی فوج نے اسی نوعیت کے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نام نہاد ’آپریشن مہادیو‘ کا آغاز، مودی سرکار کی ساکھ بچانے کی کوشش اور معصوم کشمیریوں کے’قتل عام‘ کا ایجنڈا

ڈی جی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کی اپنی پریس کانفرنسوں میں پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ 723 پاکستانی شہری مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں، جبکہ مزید 56 پاکستانیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبراً حراست میں رکھا ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *