عدالت سے سزائیں : تحریک انصاف کے تین اہم ترین رہنما نااہل قرار

عدالت سے سزائیں : تحریک انصاف کے تین اہم ترین رہنما نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، اعجاز چوہدری آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت سینیٹ کے رکن رہنے کے اہل نہیں رہے۔

مزید برآں، الیکشن کمیشن نے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کا بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏9 مئی مقدمات، اپوزیشن لیڈر ‏پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھرسمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچر کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، احمد چٹھہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی سے منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *