آج سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونگی، آئیندہ تین دن شدید بارشوں کی پیشگوئی

آج سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونگی، آئیندہ تین دن شدید بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی  ہے محکمہ موسیمات کے مطابق آج منگل کے روز سے جمعرات تک ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہونگی جس سے آئیندہ تین دن شدید بارشوں کی یشگوئی  کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ ان مون سون ہواؤں کے باعث آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں کل رات سے 31 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کہ 3 رافیل, ایک MKI 30 اور ایک مگ 29 مار گرائے، کانگرس کے رہنما فرانسز جارج

اس کے علاوہ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *