تیراہ واقعہ : ’را‘‘ سے منسلک ایکس اکاؤنٹ کا پاک فوج کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

تیراہ واقعہ : ’را‘‘ سے منسلک ایکس اکاؤنٹ کا پاک فوج کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک: آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کی ایک اور کوشش کو بے نقاب کیا ہے جس میں  یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیراہ میں پاک فوج نے شہریوں پر فائرنگ کی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کے اہلکاروں نے تیراہ میں فوجی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے ہلاکتیں ہوئیں، دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی بطور “ثبوت” شیئر کی گئی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک  کے مطابق یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے،  آزاد فیکٹ چیک نے اسی ویڈیو کا ایک اور زاویے سے فریم بہ فریم تجزیہ کیا، جس سے واضح ہوا کہ فوجی اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کی، نہ کہ براہ راست کسی فرد پر۔

آزاد فیکٹ چیک نے اسے جھوٹ قرار دیتے  اسے عوام میں خوف اور الجھن پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے، اصل ویڈیو یا متبادل زاویے سے حاصل فوٹیج میں کہیں بھی یہ ثبوت موجود نہیں کہ فوج نے نہتے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی،  مزید یہ کہ آزاد ذرائع یا تصدیق شدہ رپورٹس میں ایسی کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جنگ بندی : ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، جے شنکر کا دعویٰ

تیراہ میں پاک فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا دعویٰ گمراہ کن اور بے بنیاد ہے،  ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ،  یہ دعویٰ بظاہر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہے، جس کا مقصد غلط معلومات پھیلانا اور عوامی جذبات کو بھڑکانا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے اس گمراہ کن معلومات کو ایک اور مثال قرار دیا ہے کہ کس طرح بھارت سے منسلک آن لائن نیٹ ورکس، بالخصوص را کے تعاون سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی گروپس کی جانب سے تیرا ہ واقعے سے متعلق جھوٹا مواد پھیلانے کی مذموم کوشش ناکام

عام افراد کو خاص طور پر اس وقت باخبر رہنا چاہیے جب لوگ اس بارے میں غیر یقینی ہوں یا جب معلومات تیزی سے پھیل رہی ہوں،  سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں پر جھوٹے افواہیں پھیلتی رہتی ہیں، جو عموماً تصدیق کے بغیر ہوتی ہیں اور اکثر وائرل ہوتی ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع سے جڑے رہنا، عوام کو درست، بروقت اور ذمہ دارانہ معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *