پہلگام واقعہ: پریانکا گاندھی نے بھارتی فوج پر سوال اٹھا دیا، متاثرہ خاتون کی کہانی بھی سنا دی

پہلگام واقعہ: پریانکا گاندھی نے بھارتی فوج پر سوال اٹھا دیا، متاثرہ خاتون کی کہانی بھی سنا دی

ویب ڈیسک۔ پہلگام واقعے پر کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے بھارتی فوج اور حکومت پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے واقعہ کی عینی شاہد ایک خاتون کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ جب پہلگام میں لوگوں کو مارا جا رہا تھا، تو کوئی ایک فوجی نظر نہیں آیا۔

متاثرہ علاقے میں ایسی ہولناک صورتحال تھی کہ کوئی اپنی بیوی کو گھسیٹ کر نیچے لا رہا تھا، کوئی گھوڑوں کی مدد سے جان بچا رہا تھا۔ دہشتگرد 26 افراد کو چن چن کر مار دیتے ہیں، ان میں سے ایک خاتون جنگل کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

اس خاتون کا کہنا تھا کہ جب بھارتی شہریوں کو ایک ایک کر کے مارا جا رہا تھا، تو اسے ایک بھی فوجی نظر نہیں آیا۔

پریانکا گاندھی نے متاثرہ خاتون کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے بقول:
“میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی دنیا کو ختم ہوتے ہوئے دیکھا، ایک سیکیورٹی گارڈ نہیں دیکھا اور میں یہ کہوں گی کہ بھارتی حکومت نے ہمیں بے آسرا چھوڑ دیا تھا۔”

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور میں مودی سرکار کی ناکامی اور خاموشی پر کانگریس رہنماؤں کی تنقید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *