’میں نے رافیل پنجاب میں خود گرا دیکھا‘، بھارتی رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں تصاویر پیش کردیں

’میں نے  رافیل پنجاب میں خود گرا دیکھا‘، بھارتی رکن اسمبلی نے  پارلیمنٹ  میں تصاویر پیش کردیں

ویب ڈیسک۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا کے اجلاس میں پیش کر دیے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے اور بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے پاس رافیل طیارے کا ملبہ گرا۔ انہوں نے خود جائے وقوعہ پر جا کر معائنہ کیا، جہاں ایک طیارے کی دم گری ہوئی تھی جس پر “BS-001” لکھا ہوا تھا، جو ایک رافیل طیارے کی شناخت ہے۔

امریندر سنگھ نے اجلاس کے دوران طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی پیش کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *