پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ میں، حکومت میری سنتی تو پانچ جہاز نہ گرتے: راہول گاندھی

پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ میں، حکومت میری سنتی تو پانچ جہاز نہ گرتے: راہول گاندھی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کی بات مانتی تو بھارت کے پانچ جنگی جہاز نہ گرتے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی پوری تقریر میں ایک بار بھی واضح طور پر نہیں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ نہ ہی انہوں نے چین کا ذکر کیا۔ پوری قوم جانتی ہے کہ چین نے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کی، لیکن وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے اپنی تقریروں میں کبھی بھی چین کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ایسا وزیر اعظم برداشت نہیں کر سکتے جس میں یہ کہنے کی ہمت نہ ہو کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا ہے۔

راہول گاندھی کے بیان نے ایوان میں ایک بار پھر حکومت کی خارجہ پالیسی اور عسکری حکمتِ عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، خاص طور پر پاکستان اور چین کے حوالے سے حکومتی خاموشی پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی حکومت نے پاکستان کے آگے سرینڈر کر دیا۔ ٹرمپ نے جنگ بندی نہیں کروائی تو نریندر مودی پارلیمنٹ میں کہہ دیں امریکی صدر جھوٹا ہے۔ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو دعوت پر بلایا مگر نریندر مودی میں وہاں جانے کی جرأت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام سفارتی ضابطے توڑ کر جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور جنگ بندی پر ان کا شکریہ ادا کیا: راہول گاندھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *