آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کی ایک اور کوشش کو بے نقاب کیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے فتنہ الخوارج کی سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی ایک غلط معلوماتی مہم کی نشاندہی کی ہے جو 19 اگست 2024 میں پاک فوج کے شہدا کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے یہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے کہ انہیں حالیہ دنوں میں شہید کیا گیا۔
آزاد فیکٹ چیک نے فتنہ الخوارج کا پاک فوج کے شہدا سے متعلق جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ بے نقاب کیا ہے ، آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی شہید پاک فوج کے جوانوں کی تصویر کا استعمال کر رہی ہے، جو اصل میں 19 اگست 2024 کی ہے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں حالیہ دنوں میں شہدا کے طور پر پیش کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کی ایک اور کوشش کو بے نقاب کیا ہے ، سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈہ میں نشاندہی کی گئی ہے جس میں فتنہ الخوارج نے پاک فوج کے شہدا کی ایک تصویر سے منسوب یہ پراپیگنڈہ کیا ہے کہ انہیں حالیہ دنوں میں شہید کیا گیا ہے ۔ آزاد فیکٹ چیک نے اس حوالے سے واضح کیا کہ پاک فوج کے شہد ا کی یہ تصویر 2024 کی ہے اور یہ جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈ ہ ہے۔