امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر تجارتی معاہدہ نہ کیا تو  بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا پڑے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے اگر تجارتی معاہدہ نہ کیا تو اسے 25 فیصد ٹیرف دینا پڑے گا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک اچھا دوست رہا ہے، لیکن اس نے بنیادی طور پر تقریباً تمام ممالک سے زیادہ ٹیرف وصول کیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی تک امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کی آڈٹ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف، جعلسازی اور پائلٹس کے ناقص تربیتی سٹرکچر سمیت 51 حفاظتی خامیوں کی نشاندہی

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے بھی رکوادیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹرمپ نے ایپل کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہےکہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *