اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سیدپور کے مقام پر 90،شمس آباد 80 اور کٹاریاں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گولڑہ میں 30، بوکڑہ 32، پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھٰیں: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق آج اسلا م آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *