سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41380 روپے مقرر ہے جبکہ ہنر مندوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 49628 اور اعلیٰ ہنر مندوں کی اجرت 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اعلامیے کے مطابق   تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مزدوروں کو کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ اجرت کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ای وی ای الیکٹرک بائیکس اب بینک الفلاح سے بغیر منافع قسطوں پر دستیاب

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر تھی تاہم صوبائی حکومت نے سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *