ویب ڈیسک۔ امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر بھارت نے یہ ٹیرف ادا نہ کیا تو اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا سے بھاری ٹیرف وصول کرتا ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ تجارتی معاہدوں کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست آخری تاریخ ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔