بینظیر تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹریشن کا مکمل طریقہ جانیں

بینظیر تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹریشن کا مکمل طریقہ جانیں

یب ڈیسک۔ حکومت نے بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت بچوں کی رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار اور اہلیت کی شرائط جاری کر دی ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا اور ان کی مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

بینظیر تعلیمی وظائف میں رجسٹریشن کے لیے بچوں کو ہمراہ لے کر قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) دفتر جانا ہوگا۔ متعلقہ افسر کو بچوں کا ب فارم اور پہلے سے BISP میں رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے بعد افسر رجسٹریشن مکمل کر کے انرولمنٹ سلپ جاری کرے گا۔

یہ انرولمنٹ سلپ بچوں کے اسکول لے جا کر کلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر سے مکمل کروانا لازم ہے۔ اس میں بچوں کی کلاس، سیکشن، اساتذہ کے نام اور دیگر کوائف درج کرنا ضروری ہوگا۔

مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ BISP دفتر میں جمع کروانے کے بعد تصدیقی عمل مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد وظیفہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز میں بھرتیاں : 1560 آسامیوں کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

وظیفہ حاصل کرنے کے لیے بچوں کی کم از کم 70 فیصد اسکول حاضری ضروری ہے۔ اگر کوئی بچہ اسکول تبدیل کرتا ہے تو اس کی اطلاع بھی BISP دفتر کو دینا لازم ہے۔

اہلیت کی شرائط کے مطابق بچوں کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہونا لازمی ہے، اور نادرا سے جاری شدہ بچوں کا ب فارم بھی فراہم کرنا ہوگا۔

بچوں کے لیے عمر کی حدود درج ذیل ہیں:

پرائمری کے لیے: 4 سے 14 سال
سیکنڈری کے لیے: 8 سے 18 سال
ہائر سیکنڈری کے لیے: 13 سے 22 سال

وظیفہ کی سہ ماہی رقم درج ذیل ہے:

طالبات کے لیے:

پرائمری: 3,000 روپے
سیکنڈری: 4,000 روپے
ہائر سیکنڈری: 5,000 روپے

طلباء کے لیے:

پرائمری: 2,500 روپے
سیکنڈری: 3,500 روپے
ہائر سیکنڈری: 4,500 روپے

اضافی طور پر، پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو 3,000 روپے کا خصوصی بونس بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *