پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جارحانہ عسکری مہم ، بھارتی نیوی میں آئی این ایس ہمگیری جہاز کی شمولیت ، ہندوتوا عسکریت پسندی کی واضح دلیل

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *