تامل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کورویڈور، ہندوتوا کے زیرِ اثر مودی حکومت کی عسکریت پسندی کا گھناؤنا ایجنڈا

تامل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کورویڈور، ہندوتوا کے زیرِ اثر مودی حکومت کی عسکریت پسندی کا گھناؤنا ایجنڈا

آزاد ریسرچ کے مطابق نام نہاد تامل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور موجودہ ہندوتوا کے زیرِ اثر چلنے والی مودی حکومت کے تحت ہندوستان کی لاپرواہ عسکری پسندی کا ایک اور گھناؤنا ایجنڈا ہے۔

آزاد ریسرچ نے نشاندہئ کی ہے کہ تامل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کورویڈور جو کہ ایرو انجن سے لیکر میزائلز اور ڈرونز سے لیکر الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز تک ایک پروڈکشن نیٹ ورک بن چکا ہے حقیقت میں ہندوتوا کے زیرِ اثر مودی حکومت کی عسکریت پسندی کا گھناؤنا ایجنڈا ہے۔چمکدار بروشرز اور سرمایہ کاری کی اس گھناؤنی سازش کے پیچھے ایک گہرا، کہیں زیادہ گھناؤنا ایجنڈا ہے: ہندوستان کے ملٹری-انڈسٹریل کمپلیکس کی توسیع، جو اب کارپوریٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مستقل عسکریت پسندی کے خطرناک گلے میں جکڑ رہی ہے۔

آزاد ریسرچ نے واضح کیا کہ ایرو انجن سے لے کر میزائلوں تک، ڈرونز سے لے کر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم تک—یہ اقدام دفاع کے حوالے سے محدود پیں یہ حقیقت میں ہندوتوا کی جنگ کی تیاری، کارپوریٹ منافع خوری، اور اندرونی جبر اور بیرونی جارحیت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق ایک گھناؤنا ایجنڈا ہے۔

آزاد ریسرچ نے نشاندہی کی کہ عسکریت پسند قوم پرستی اور سینہ زوری کے نشے میں دھت مودی حکومت اب ملک کے پورے صنعتی اڈے کو جنگ اور گھریلو کنٹرول کے آلے میں تبدیل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جارحانہ عسکری مہم ، بھارتی نیوی میں آئی این ایس ہمگیری جہاز کی شمولیت ، ہندوتوا عسکریت پسندی کی واضح دلیل

حقیقت میں یہ ایجنڈا جدیدت یایہ اختراع سے متعلق نہیں ہے – یہ ایک انتہا پسند ریاست کے نظریاتی ڈھانچے میں صنعت کو شامل کرنا ہے۔ ایسی حکومت جو اختلاف رائے کو جرم قرار دیتی ہے، تشدد کو بڑھاوا دیتی ہے، اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو فروغ دیتی ہے، اس پر طاقت کے اس طرح کے آلات پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے۔  ’دفاعی اختراع‘ کی آڑ میں تمل ناڈو کی معیشت کی عسکریت پسندی صرف خطرناک ہی نہیں ہے بلکہ یہ ڈسٹوپین ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *