امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر پر نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کے بعد جمعہ کی صبح ایشیائی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خطے کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ہل کر رہ گیا ہے، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کی مارکیٹس میں تیزی سے گراوٹ سامنے آئی اور ان کے انڈیکس سرخ زون میں چلے گئے۔
جاپانی اسٹاک انڈیکس نِکئی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جنوبی کوریا کا انڈیکس تیز ترین گراوٹ کے ساتھ نیچے آیا، جبکہ تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھی گئی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا،پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی
اس کے برعکس ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ میں معمولی یصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا،معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ کے ان اقدامات سے بین الاقوامی تجارتی تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اور ابتدائی اثرات ایشیائی بازاروں میں واضح ہو چکے ہیں۔
کاروباری ماہرین اس صورتحال کو ٹیرف شاک قرار دے رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں عالمی معیشت پر دور رس منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
Trump Tariffs Live: Asian markets and US stock futures tumble https://t.co/tpgPrSRGCD pic.twitter.com/6KdPEfxhCA
— Reuters World (@ReutersWorld) April 7, 2025

