ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں افسر کی معطلی کو تیراہ واقعے سے جوڑا گیا ہے ، آزاد فیکٹ چیک نے تحقیقات کے بعد اس دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، جس کا تعلق حالیہ تیراہ واقعے سے بتایا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک اہلکار جسے خیبر پختونخوا کا پولیس افسر ظاہر کیا گیا ہے، تیراہ وادی میں ہونے والے حالیہ واقعے کے باعث معطل کیا گیا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معطلی کا حکم 21 جولائی کو جاری کیا گیا تھا، جو تیراہ واقعے سے پہلے کا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معطلی کا یہ حکم دراصل ایک خیبر پختونخوا پولیس افسر کے لیے تھا، نہ کہ کسی ایف سی اہلکار کے لیے، جیسا کہ ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے، اس ویڈیو دو الگ واقعات کو جوڑ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے۔
🚨 Azaad Fact Check has identified a fake video circulating on multiple social media platforms. The video falsely claims that a Khyber Pakhtunkhwa (KPK) police officer, who is depicted as a Frontier Corps (FC) member, has been suspended in connection with recent events in the… pic.twitter.com/ayJgIA20Po
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ وادی میں نہتے شہریوں پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، یہ حملہ ایک احتجاج کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں ایک اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد کیا گیا، جس کی قیادت سول و عسکری حکام اور مقامی عمائدین نے کی، اس جرگے میں واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس واقعے کے بعد انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی ، زخمیوں نے ان کی موجودگی میں تصدیق کی کہ ان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، اور ساتھ ہی انہیں دی جانے والی طبی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
آئی جی ایف سی نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں نے اس بزدلانہ حملے کے باوجود پاکستان آرمی اور ایف سی نارتھ کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
تیراہ واقعے کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے، معصوم جانوں کے ضیاع کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا نہایت شرمناک فعل ہے۔
سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر جھوٹی افواہیں عام طور پر بغیر تصدیق کے پھیلائی جاتی ہیں، جو اکثر اوقات مسخ شدہ اور گمراہ کن ہوتی ہیں , ضرورت اس بات کی ہے کہ مصدقہ ذرائع سے جڑے رہیں تاکہ عوام تک درست، بروقت اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچائی جا سکیں۔