بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابلِ شکست ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابلِ شکست ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جی ایچ کیو راولپنڈی میں چینی فوج کی 98ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب، چینی سفیر مہمانِ خصوصی تھے

جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں چینی سفیر  جیانگ زائیڈونگ مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے دیگر حکام اور پاک فوج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پی ایل اے نے دفاع  قومی سلامتی اور ترقی میں شاندار کردار ادا کیا ہے  جو قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کا مظہر ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور چین کی مسلح افواج حقیقی معنوں میں بھائیوں جیسی ہیں  اور دونوں ممالک کی عسکری شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے یومِ تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *