یب ڈیسک۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ (SCMP) کی رپورٹ کے مطابق چین کا جدید لڑاکا طیارہ جے-20 پہلی بار تسوشیما آبنائے میں دیکھا گیا۔ یہ آبنائے جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی پر جے-20 کی اس علاقے میں پرواز کی ویڈیو دکھائی گئی، لیکن علاقے میں موجود کسی بھی ملک امریکا، جاپان یا جنوبی کوریا نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یہ علاقہ بہت حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے جدید ریڈار سسٹم اور میزائل دفاعی نظام جیسے امریکی THAAD سسٹم لگا رکھے ہیں، جو کسی بھی طیارے کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود، کسی ملک نے یہ نہیں کہا کہ انہوں نے جے-20 کو دیکھا ہے۔
SCMP نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے امریکی اور اتحادی فوجوں نے طیارہ دیکھا ہو، مگر جان بوجھ کر میڈیا کو کچھ نہ بتایا ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ چین نے اس پرواز کے بارے میں کچھ باتیں بڑھا چڑھا کر پیش کی ہوں۔