نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن وین جلد آپ کے علاقے کا دورہ کرے گی۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 تا 8 اگست 2025 کے دوران پاکستان بھر کے مختلف دور دراز علاقوں میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین کے دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
نادرا موبائل رجسٹریشن وین آپ کے علاقے میں کب آئے گی شیڈول دیکھیں۔
مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد جہنم واصل
موبائل وین پنجاب کے جن شہروں کا دورہ کرے گی ان میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، خانیوال، کوٹ ادو، لیہ، ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ، پاکپتن، رحیم یار خان، ساہیوال، وہاڑی، رحیم یار خان، راجن پور شامل ہیں۔