لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکا گیا آر پی جی مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بجے جاں بحق 20 افراد زخمی

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکا گیا آر پی جی مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بجے جاں بحق 20 افراد زخمی

خیبر پختونخوا میں لکی مروت کی تحصیل سر بند لنگر خیل میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعے میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکے گئے ’آر پی جی‘ مارٹر گولے کے پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارٹر گو لہ پھٹنے کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود شیخ بدین رینج میں اس وقت پیش آیا جب چند بچوں کو گاؤں کے باہرفتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکا گیا آر پی جی مارٹر گولہ ملا، جسے وہ کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے۔ جہاں بچوں کے اس مارٹر گولے کے ساتھ کھیلتے ہوئے زور داردھماکا ہوا جس سے 5 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

دھماکے کے نتیجے میں 4 بچیاں اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایک ہی گھر کے 13 افراد، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمی ہوئے جبکہ دیگر ساتھ افراد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مزید کسی غیر پھٹے بارودی مواد کی تلاش کی جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے علاقے میں ایک نئے انداز سے دہشتگردی شروع کر دی ہے، لکی مروت میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف کئی سیکیورٹی آپریشنز ہو چکے ہیں، جن میں متعدد خوارج دہشتگرد مارے بھی گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارجی جہنم واصل

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی مشتبہ چیز کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ اس قسم کے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *