اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ سوزوکی آلٹو‘  خریدنے والوں کے لیے زبردست پیش کش

ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال بھی کم خرچ ہے۔

اگست 2025 کے لیے قیمتوں کے مطابق ہونڈا سی جی 125 (ریڈ، بلیک اور بلیو رنگوں میں دستیاب) کی نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سیلف اسٹارٹ ماڈل (ریڈ اور بلیک کلر میں) 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے۔

ہونڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن، جو بلیک اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہے، 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف، جو ریڈ، بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں کے ساتھ آتی ہے، اس کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی گاڑی خریدنے یا بیچنے سے پہلے یہ اہم تفصیلات چیک کرنا نہ بھولیں

ہونڈا کی یہ موٹر سائیکلیں نہ صرف ری سیل ویلیو میں بہتر ہیں بلکہ فیول ایوریج کے لحاظ سے بھی صارفین کو بہتر مائلیج فراہم کرتی ہیں، جن میں ہونڈا 125 ایک لیٹر میں تقریباً 45 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موٹر سائیکل مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ان قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *