بحرین کا ویزا حاصل کرنے کاطریقہ، فیس کتنی؟

بحرین کا ویزا حاصل کرنے کاطریقہ، فیس کتنی؟

ویب ڈیسک۔ وہ پاکستانی شہری جو بحرین جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا کے آسان طریقے اور فیس کے بارے میں نہیں جانتے، ان کے لیے یہ معلومات مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
بحرین نے ان پاکستانیوں کے لیے آسان وزٹ ویزا کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے جو مشرق وسطیٰ کے اس ملک کو سیاح کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی شہریوں کے لیے بحرین وزٹ ویزا کی سہولت آن لائن اور آن آرائیول دونوں صورتوں میں دستیاب ہے، بشرطیکہ وہ مقررہ شرائط اور ضروریات پوری کرتے ہوں۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے ادارہ قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (NPRA) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ سیاحت کی غرض سے سفر کرنے والوں کو سہولت دی جا سکے۔

ویزا کی اقسام:

دو ہفتے کا سنگل انٹری وزٹ ویزا
تین ماہ کا ملٹیپل انٹری وزٹ ویزا
ایک سال کا ملٹیپل انٹری وزٹ ویزا

درکار دستاویزات:

پاسپورٹ کی کاپی (خاندانی صفحہ اور اضافی معلومات والا صفحہ)
واپسی کی تصدیق شدہ ایئر ٹکٹ کی کاپی

ہوٹل کی بکنگ کی کاپی

اگر رشتہ دار یا دوست کے ساتھ قیام ہے تو اُن کے ID ریڈر پرنٹ کی کاپی
گزشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ، جس میں کم از کم بیلنس 1000 ڈالر ہو

ویزا فیس:

دو ہفتے کا ویزا: 10 بحرینی دینار (7513.26 پاکستانی روپے)
تین ماہ کا ملٹیپل انٹری ویزا: 17 بحرینی دینار (12772.55 پاکستانی روپے)
ایک سال کا ملٹیپل انٹری ویزا: 45 بحرینی دینار (33809.68 پاکستانی روپے)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *