ایشیا کپ ٹی 20 – 2025 کا وینیو اور شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 – 2025 کے میچز کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز ابوظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان کے تینوں میچز دبئی میں ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سپر فور مرحلے کے 5 میچز دبئی اور 1 میچ ابوظہبی میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں گروپ اے کا حصہ ہیں، جس میں یو اے ای اور عمان بھی شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اسٹیج میچز کا شیڈول:
9 ستمبر: افغانستان vs ہانگ کانگ
10 ستمبر: بھارت vs یو اے ای
11 ستمبر: بنگلہ دیش vs ہانگ کانگ
12 ستمبر: پاکستان vs عمان
13 ستمبر: بنگلہ دیش vs سری لنکا
14 ستمبر: پاکستان vs بھارت
15 ستمبر: یو اے ای vs عمان
15 ستمبر: سری لنکا vs ہانگ کانگ
16 ستمبر: افغانستان vs بنگلہ دیش
17 ستمبر: پاکستان vs یو اے ای
18 ستمبر: سری لنکا vs افغانستان
19 ستمبر: بھارت vs عمان
سپر فور مرحلے کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2025 کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑا ایونٹ ثابت ہونے جا رہا ہے، خصوصاً پاک بھارت میچ کے باعث شوقینوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔