ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، جنوبی افریقا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، جنوبی افریقا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

میچ کا آغاز پاکستان چیمپئنز کے ٹاس جیتنے سے ہوا جنہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ 20 اوورز میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے۔

شرجیل خان نے 44 گیندوں پر دھواں دار 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے ان کی بیٹنگ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

محمد حفیظ 17 اور شعیب ملک 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اختتامی لمحات میں عمر امین اور آصف علی نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیاکپ : بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کا پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے واویلا شروع

عمر امین نے 19 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 15 گیندوں پر 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے وائن پارنیل اور ہارڈس ویلجوئن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور قدرے مؤثر بولنگ کی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے ہدف کو نہایت آسانی سے حاصل کر لیا، اے بی ڈویلیئرز نے 60 گیندوں پر 120 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

ان کا ساتھ دیتے ہوئے جے پی ڈومنی نے بھی برق رفتاری سے 28 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور دونوں بیٹسمین ناٹ آؤٹ رہے۔ ہاشم آملہ 18 رنز بنا کر واحد وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے ،پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ اسپنر سعید اجمل کے حصے میں آئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *