نونئی آبدوز یں خریدنے کی تیاری ،دفاع کے نام پربھارت کا دہشت گردانہ منصوبہ

نونئی آبدوز یں خریدنے کی تیاری ،دفاع کے نام پربھارت کا دہشت گردانہ منصوبہ

ہندوستانی بحریہ نے ایم ڈی ایل اور ٹی کے ایم ایس نامی کمپنی سے نو نئی آبدوزیں خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، مگر یہ منصوبہ بھارت کی دفاعی کمزوریوں، ناکامیوں اور دکھاوے کی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارت ہر بار بڑی بڑی عسکری خریداریوں کے دعوے کرتا ہے لیکن عملی طور پر اس کی فوج اور بحریہ اپنی بنیادی کمزوریوں سے نکل نہیں پاتی، اربوں روپے خرچ کر کے بھی بھارت کی دفاعی استعداد میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی بلکہ یہ صرف عوام کو دھوکہ دینے اور سیاسی فائدے کے لیے بنایا گیا کھیل لگتا ہے اور ساتھ ہی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی چال کے کچھ نہیں ۔

یہ نو آبدوزیں بظاہر جدید اور طاقتور دکھائی دیتی ہیں لیکن حقیقت میں بھارت کا دفاعی نظام اس قدر کمزور ہے کہ یہ نئی خریداری بھی اس کی شکست خوردہ حالت کو چھپانے میں ناکام رہے گی۔
بھارت اپنی پرانی آبدوزوں کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہا اور اب نئی آبدوزوں پر خرچ کر کے اپنی دفاعی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی عسکری قیادت انتہا پسندوں کے اشاروں پر ناچنے لگی،مغربی کمان مودی راج کی انتخابی چال کا مہرہ بن گئی

اس کے ساتھ ساتھ پرانے اسکارپین آبدوزوں کے اضافی آرڈرز روکنے کا مطلب ہے کہ بھارت اپنی ترجیحات کا تعین نہیں کر پا رہا اور منصوبہ بندی میں مکمل الجھن ہے۔
یہ دفاعی منصوبے محض دکھاوے کی حد تک محدود ہیں جن کا کوئی عملی فائدہ نہیں ہوگا ، بھارت کی حکومت اور فوجی قیادت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسے پروجیکٹس کو ہوا دیتی ہے، لیکن میدان جنگ میں ان کی حقیقت بے نقاب ہو جاتی ہے۔

بھارت کی دفاعی قوت محض نعروں اور دکھاوے پر مبنی ہے جبکہ اصل میں فوجی سازوسامان کی خراب حالت اور ناقص تربیت اسے کمزور کر رہی ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی حالات کے باوجود بھارت اپنی دفاعی تیاریوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اربوں روپے کی یہ فضول خرچی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے صرف سیاسی چالاکیوں کا حصہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے جو کہا دنیا نے دیکھا، ہم صرف بڑھکیں مارتے رہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا اعتراف

بھارت کا دفاعی بجٹ تو بڑھتا جا رہا ہے مگر اس کا کوئی خاطر خواہ اثر زمین پر نہیں دکھائی دیتا،یہ نئی آبدوزیں بھی اسی ناکام دفاعی حکمت عملی کا ایک اور حصہ ہیں جو کبھی بھارت کو مضبوط نہیں بنا سکتیں۔

یہ منصوبہ بھارت کی عسکری کمزوریوں، دفاعی نااہلیوں اور سیاسی دھوکہ دہی کا منہ بولتا ثبوت ہے،یہ آبدوزیں بھی صرف فالتو خرچ اور اور خطے میں دہشتگردانہ منصوبے کے سوا کچھ نہیں ،اس کے ساتھ ساتھ یہ خریداری عوام کے پیسے ضائع کرنے کا باعث بنے گی ،بھارت کی دفاعی شکست خوردہ حالت بدستور برقرار رہے گی اور یہ منصوبہ اس کی ناکامیوں کو چھپانے میں کوئی مدد نہیں دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *