سعودی عرب، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں مجموعی طور پر 22 ہزار سے زائد افراد کو مختلف خلاف ورزیوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق 13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 ہزار 772 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جو انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی آمدورفت کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ تقریباً 3 ہزار 540 تارکین وطن کو محنت کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ سعودی حکام کام کرنے والے غیرقانونی افراد کی نگرانی بھی سختی سے کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا : بھارتی تارکین وطن  سے غیر انسانی سلوک، مودی حکومت عالمی سطح پر رسوا

جولائی 2025 کے مہینے میں بدعنوانی کے حوالے سے بھی بڑی تحقیقات عمل میں لائی گئیں، اس عرصے کے دوران بدعنوانی کے 425 مقدمات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 142 افراد کو احتساب کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ان مقدمات میں سرکاری ملازمین بھی شامل تھے جن پر مختلف قسم کی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے یہ تمام اقدامات سعودی حکومت کی طرف سے قانون کی بالادستی، شفافیت اور عدلیہ کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ان کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب حکومت غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کر رہی ہے تاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور سماجی و معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *