ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سے بھارت کا بڑا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سے بھارت کا بڑا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان جیسی غیر ملکی شخصیت کی نور خان ایئربیس (راولپنڈی) آمد کی ویڈیوز اور تصاویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کا ایک اور بڑا جھوٹ غلط ثابت ہو گیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کے روز نور خان ایئر یبس چکلالہ، جسے بھارت نے مئی 2025 میں اپنے حملوں میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مکمل فعال اور آپریشنل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کیجانب سے ایئر بیس حملے کے بعد پاکستانی پولیس افسر کی خودکشی کا بھونڈا پراپیگنڈا بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے ایران کے صدر کا اسی نور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بیس مکمل طور فعال ہے اور یہاں بھارت جارحیت سے کسی قسم کی کوئی تباہی نہیں ہوئی، یہ بھارت کا ایک جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا تھا جو بے نقاب ہو گیا ہے۔

بھارت-پاکستان کشیدگی اور ایئربیس پر حملے

واضح رہے کہ 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندورکے نام سے پاکستان کے خلاف ایک منظم اور جارحانہ میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم شروع کی، جس میں پاکستان کے کئی فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جن میں نور خان ایئربیس بھی شامل تھا۔

ابتدائی طور پر پاکستان نے بھارت کو ان جارحانہ حملوں پر کوئی جواب نہیں دیا تھا، لیکن بعد میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے تصدیق کی تھی کہ انہیں فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 10 مئی کو رات 2:30 بجے نورخان ایئربیس پر بھارت کی جانب سے میزائل داغنے کی اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:را کے جعلی ٹوئٹر ہینڈل جھوٹی معلومات دیکر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف

بھارت نے جعلی سیٹلائٹ تصاویر سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ایئربیس کی رن وے، ہینگرز اور کنٹرول سینٹرز کو نقصان پہنچا ہے، لیکن بعدازاں بین الاقوامی سیٹلائیٹ سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ اور بھارتی دعویٰ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نور خان ایئربیس پر آمد اور ان کا سرکاری استقبال اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ پاکستان کے نور خان ایئر بیس کو کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا ہے جس سے وہ غیر فعال ہو جائے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئربیس اب بھی اہم سرکاری اور بین الاقوامی شخصیات کی آمد و رفت کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

نور خان ایئر بیس کی اہمیت

نور خان ایئربیس پاکستان فضائیہ کا ایک کلیدی ایئر بیس ہے، جو ’وی آئی پی ‘ شخصیات کی آمد و رفت، فضائی نقل و حمل اور سی۔ 130 جیسے طیاروں کے لیے خدمات انجام دیتا ہے۔

ایرانی صدر کی موجودگی نے بھارت کے ان دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے کہ ایئربیس مکمل طور پر تباہ کر دی گئی تھی، بھارت کے آپریشن سندور کی ناکامی کی داستانیں آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہیں، جن میں بھارت کے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت ہو رہ ےہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *