ایران کو پر امن جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، شہباز شریف

ایران کو پر امن جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، اسرائیل نے ایران پر جون میں بلاجواز جارحیت کی جس کی پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے مذمت کی، پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔

اتوار کو پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، انہوں نے ایران کو پاکستان کو دوست برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے عوام کے لیے بہت محبت والا پیغام دیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ حالیہ جون میں جو اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ایران کے خلاف جارحیت کی میں نہیں، میری حکومت نے نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے اس کی بھرپور مذمت کی۔

میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے خلاف جارحیت کے لیے اسرائیل کے پاس کوئی جواز نہیں تھا، اس جنگ کا پاکستان کی طرف سے اور اپنی حکومت کی طرف سے، اپنی طرف سے جو ہمارے ایرانی بھائی جنرل، سپاہی اور عام شہری، جو شہید ہوئے ہیں اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ایران کی لیڈرشپ، ایرانی افواج نے اور عوام نے بہت بہادری اور شجاعت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا اور اسرائیل کے ڈیفنس کو ایرانی میزائلوں کی بارش سے بری طرح ایکسپوز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہر توانائی کے حصول کا پورا پورا حق حاصل ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یادداشتوں پر جو دستخط ہوئے ہیں وہ جلد از جلد دو طرفہ معاہدوں کی شکل اختیار کر لیں، دعا ہے کہ 10 ارب ڈالر تجارتی ہدف جلد حاصل کر لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی سوچ اور مؤقف ایک ہے کہ کسی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، چاہے ایران کے اندر کوئی بھی ہمارا بھائی یا بہن دہشت گردی کے ہاتھوں شکار ہوتا ہے وہ اسی طریقے سے ہے جس طرح پاکستان میں کوئی آپ کا بھائی بہن دہشتگردی کا شکار ہو۔

لہٰذا ہمیں اس خطے میں امن کی اور ترقی کی شاہرائیں کھولنے کے لیے اپنی سرحد کو جو کئی سو کلومیٹرز پر محیط ہے باہمی تعاون اور شراکت کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں جو بدترین قسم کا ظلم و ستم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، اس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور آپ کو تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ اپ نے غزہ کے اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے لیے حق اور انصاف پر مبنی اواز اٹھائی ہے۔

پاکستان نے بھی ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے، حال ہی میں غزہ پر اقوام متحدہ میں کانفرنس میں پاکستان نے اپنا کھل کر مؤقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ہر لمحے ہر گھنٹے بے گناہ بچوں، نومولود بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے اور بزرگوں ماؤں بہنوں اور جوانوں کو قربان کیا جا رہا ہے، غزہ کی کوئی گلی اب ان کے خون سے آزاد نہیں ہے گلیاں بے گناہ خون سے سرخ ہو چکی ہیں، آج وہاں پر خوراک ان کے لیے پانی ادویات کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

آج پوری اسلامی دنیا کو اور پوری مہذب دنیا کو یک زبان ہو کر غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہیے اور جلد سے جلد سیز فائر کے لیے حت المقدور کوشش کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کی وادی میں بھی صورتحال غزہ سے کچھ مختلف نہیں، وادی میں کشمیروں کا خون دن رات گر رہا ہے، ان کی وادی ان کے خون سے سرخ ہو چکی ہیں ان کو بھی وہی حق حاصل ہونا چاہیے، جو پوری بہت دنیا کو حاصل ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتا رہے گا اور ہم اپ کے ایران کے بھی شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقوق آزادی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *