پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم،متعدد معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم،متعدد معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے متعدد معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط ہوئے 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کا عزم

پاکستان اور ایران نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جن میں دفاع، ریلوے آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

مختلف سرکاری نمائندگان کے درمیان مفاہمتی دستاویزات کا تبادلہ عمل میں آیاجن میں ایران کے وزیر تجارت اور پاکستان کے وزیر برائے تحفظ خوراک، وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایران کے وزیر خارجہ، نیز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان بھی باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک نے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانےبحری تعاون اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے اہم امور میں بھی مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک ایران تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ نظام بہتر بنانا ہوگا، عبدالعلیم خان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک نے کئی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جنہیں جلد باضابطہ معاہدوں کی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔امن پسند جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی پاکستان نے ایران کے مؤقف کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح قانون و انصاف داخلہ، فضائی خدمات، سیاحت، عوامی سہولیات اور مصنوعات کے معیار سے متعلق متعدد

یادداشتوں کا بھی تبادلہ ہوا ہے، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *